Wednesday January 22, 2025

اسلامی ملک نے اسرائیل کا F16طیارہ مار گرایا

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نےدعویٰ کیا ہے کہ اس کا ایک ایف 16لڑاکا طیارہ شام کی حدود میں مار گرایا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فضائی فورس کے ترجمان نے اپنی ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل کا ایف 16طیارہ شام کی حدود میں داخل ہواتھا اور اسے مار گرایا گیا ہے۔ دوسری جانب شام کی سرکاری فورسز نےبھی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے شام میں داخل ہو کر اسلحہ کے ایک ڈپو نشانہ بنانےکی کوشش کی جس پر شامی فورسز نے اسےنشانہ بنا کر مارگرایاہے ۔ تاہم طیارے میں سوا دونوں پائلٹ ہنگامی طور پر جہاز سے پیرا شوٹ کے ذریعے اترنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ان دونوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

FOLLOW US