Sunday January 26, 2025

پاکستان نے امریکہ اور طالبان میں مذاکرات کروا دیے

پاکستان نے امریکہ اور طالبان میں مذاکرات کروا دیے

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پا کستان نے امریکا کی افغان طا لبان سے با ت کروائی ہے،امر یکا جو ہمیں ڈو مو ر کہتا تھا آ ج افغان طا لبان سے مذاکرات کے لیئے مدد ما نگ ر ہا ہے،جو وزیر کام نہیں کر ے گا اس کے خلاف کا روا ئی ہو گی، اب ہمیں فاروڈ بلاک کا بھی مسئلہ نہیں، عوام کے پیسے پر بادشاہت کے نظام کا خاتمہ کررہے

ہیں، دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے 27سال بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے،ایگزون پاکستان کے سمندر میں گیس نکالنے کیلئے کام کرے گی،اگر گیس نکل آئی تو 50سال تک گیس کی کمی نہیں ہو گی،شریف برادران نے اپنے اشتہارات پر قوم کے 40ارب روپے خرچ کئے ہیں، دنیا میں پاکستان سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتا ہے، پاکستان میں صرف 72ہزار افراد2لاکھ روپے ماہانہ آمدن دکھاتے ہیں، عوام کی زمین پر بڑے بڑے مافیا نے قبضہ کررکھا ہے، ہماری برآمدات 24ارب ڈالر ہے،اگر ہم نے اپنی گورننس ٹھیک کرلی تو ملک میں بیرون ملک سے بہت سرمایہ کاری آئے گی، مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے بنی گالہ کا خرچ پورا نہیں ہوتا، سب کو تھوڑا صبر کرنا ہو گا، جلد ملک ترقی کرے گا، رشوت لینے دینے کے نظام کو ختم کرنا ہو گا،افغانستان میں امن ہو، تو پشاور سینٹرل ایشیا میں سرمایہ کاری کا حب بن سکتا ہے،جمعہ کو خیبر پختونخوا حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ کے پی میں پبلک میٹنگ کررہا ہوں، خیبرپختونخوا میں2013میں حکومت ملی، انتخابات صاف اور شفاف کروائے، کوئی بھی حلقہ کھلوانے کیلئے ہم تیار ہیں، ہم نے کوئی اربوں روپے کے ڈویلپمنٹ فنڈ نہیں دیئے،پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو ملکی خسارہ ورثے میں ملا، خیبرپختونخوا کے عوام نے اس بار بھی زبردست مینڈیٹ دیا، میں ان کا شکرگزار ہوں، ہم نے مینڈیٹ کو لینے کیلئے کوئی روایتی حربہ نہیں اختیار کیا،(ن) لیگ کی حکومت نے الیکشن جیتنے کیلئے ترقیاتی فنڈ کا سہارا نہیں لیا، سیاسی شعور رکھنے والوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، محمود خان ایک سادہ اور سچے انسان ہیں، ان کی ایمانداری پر پورا اعتماد ہے، اگر کوئی ایماندار اور دیانتدارنہیں تو اس کی عقل کا کوئی فائدہ نہیں ، جب غریب ترین علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا گیا

تو لوگوں نے بہت مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کے زیر استعمال جہاز استعمال کرتا تھا، شہباز شریف نے 35کروڑ روپے جہاز کے سفر پر خرچ کئے، اب کا وزیراعلیٰ پنجاب ایماندار اور دلیر ہے جو بڑے مافیا کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے، خیبرپختونخوا کے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ پر پورا اعتماد ہے کہ یہ لوگوں پر پیسہ خرچ کریں گے، ان کو عوام کا احساس ہے، محمود خان کو غریب عوام کیلئے شیلٹر ہائوس بنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،محمود خان نے پشاور میں 5مہمان خانے بنائے ہیں، اس اقدام پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں، ہمیں غریب اور امیر میں فرق کو ختم کرنا ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کا مطلب سنت کے راستے پر عمل پیرا ہونا ہے، جس ملک کا تعلیمی نظام امیر کو امیر اور غریب کو غریب کرے تو یہ کیسے ملک فلاحی ریاست بن سکتا ہے، ہم ایک تعلیمی نصاب پر کام کر رہے ہیں، میں سرکاری ہسپتال میں پیدا ہوا تھا لیکن اب سرکاری ہسپتال کے برے حالات بن چکے ہیں، محمود خان نے شیلٹر ہوم کو پناہ گاہ کا نام دیا ہے، یہاں امیر کیلئے پرائیویٹ اور غریب کیلئے سرکاری ہسپتال بنے ہوئے ہیں، ملک میں بچوں کو خوراک پوری نہیں ملتی، نچلے طبقے کو اوپر لانے کیلئے کسی نے نہیں سوچا، ملک میں ایک نصاف ہوتو ملک ترقی کرتا ہے،کامیابی اللہ دیتا ہے ہمیں صحیح راستے پر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ کہے کہ مجھے وزیر کیوں نہ بنایا،یہ ملک کسی مقصد کیلئے بنا ہے،

سب کو ہر روز آفس جانا چاہیے اور شام تک آفس میں بیٹھنا چاہیے، سب کو پوری ذمہ داری سے کام کرنا ہو گا، جب بھی شام کو گھر واپس جائیں تو خود سے سوچیں کہ کیا میں نے ایسا کوئی کام کیا ہے جس سے غریب عوام کو فائدہ ہوا ہے، غریب عوام کے فائدے کیلئے پالیسیاں بنانا ہوں گی، سرمایہ کاروں کیلئے ہمیں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی تا کہ نوکریوں کے مواقع مزید بڑھیں،بیوروکریسی کی سوچ ہے کہ سرمایہ کاری اچھی چیز نہیں،جن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی تھی وہ بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ماضی میں انسانی ترقی پر کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری برآمدات 24ارب ڈالر ہے،جو وزیر کام نہیں کرے گا اس سے وزارت لے لی جائے گی ، جب تک بزنس کیلئے آسانیاں پیدا نہیں کی جائیں گی تب تک سرمایہ کاری پاکستان میں نہیں آئے گی،ایک وقت ایسا تھا کہ ایک ماہ کی تنخواہ میں 70تولہ سونا خریدا جا سکتا تھا،میرے والد 1950میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ میں گاڑی خرید سکتے تھے، اگر ہم نے اپنی گورننس ٹھیک کرلی تو ملک میں بیرون ملک سے بہت سرمایہ کاری آئے گی، مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے بنی گالہ کا خرچ پورا نہیں ہوتا،

سب کو تھوڑا صبر کرنا ہو گا، جلد ملک ترقی کرے گا، رشوت لینے دینے کے نظام کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے پر مذاق اڑایا گیا، عوام کے پیسے پر بادشاہت کے نظام کا خاتمہ کررہے ہیں، غریب اور پسماندہ طبقے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، ہمیں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہو گا، نبی پاکؐ اپنے پر پیسہ خرچ نہیں کرتے تھے مگر سب پیسہ غریب عوام کو دیتے تھے، ہمیں غریب عوام کا احساس کرنا ہو گا، ایک شخص نے آج 5مہمان خانے کے کھانے کے اخراجات کی تمام ذمہ داری خود لی ہے، اس سے ثابت ہوا کہ جب انسان اچھے راستے پر نکلتا ہے تو اللہ اس کی مدد کرتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے 27سال بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے، ایگزون پاکستان کے سمندر میں گیس نکالنے کیلئے کام کرے گی،اگر گیس نکل آئی تو 50سال تک گیس کی کمی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے اشتہارات پر قوم کے 40ارب روپے خرچ کئے ہیں، ساری دنیا میں پاکستان سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتا ہے، اسلام آباد میں 350ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ہے، کرپشن میں عوام کا پیسہ چوری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں

صرف 72ہزار افراد2لاکھ روپے ماہانہ آمدن دکھاتے ہیں، عوام کی زمین پر بڑے بڑے مافیا نے قبضہ کررکھا ہے، ڈومور کہنے والا امریکہ آج طالبان سے مذاکرات کیلئے مدد کی درخواست کررہا ہے،میں طالبان سے مذاکرات کی بات کرتا تھا تو مجھے طالبان خان کہا گیا، پاکستان نے امریکہ کی افغان طالبان سے بات کرائی ہے، پاسکتان اور خطے کی ترقی کیلئے افغانستان میں قیام امن بہت ضروری ہے، قلعہ بالا حصار کو پشاور میں سیاحت کا مرکز بنائیں گے، تاریخ میں پاکستانیوں سے سب سے زیادہ پیسہ میں نے اکٹھا کیا، عوام تھوڑا صبر کرلیں، پاکستان میں پیسوں کی کمی نہیں ہو گی۔

FOLLOW US