بابری مسجد کی جگہ مندر ہر گز نہیں بنے گا جائو کہیں ایسی جگہ زمین ڈھونڈ لو جہاں ۔۔۔ بھارت کی مشہور ہندو شخصیت نے انتہائی پسندوں کے ارمان نالی میں بہا دیے
نئی دہلی (آ ئی این پی)سماج وادی سیکولر مورچہ کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے رام مندرسے متعلق ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندرنہیں بننی چاہئے، شیوپال یادو نے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے پہلی ‘جن آکروش ریلی’ میںمیڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر نہیں بننی چاہئے،انہوں نے کہا کہ اگرمندر بنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو، حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں
نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا ہے اور وہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے،شیوپال سنگھ یادونے کہا کہ سال 1992 میں اس وقت کی بی جے پی کی قیادت والی موجودہ ریاست حکومت کے ذریعہ تحفظ کی گارنٹی کا حلف نامہ دینے کے باوجود بابری مسجد کو منہدم کردیا گیا تھا، وہ ملک میں پھر سے ویسی ہی آگ پھیلانا چاہتی ہے۔