Monday January 27, 2025

سعودی شاہی خاندان صدمے سے دوچار ، شاہ سلمان کی انتہائی قریبی شخصیت انتقال کرگئی

سعودی شاہی خاندان صدمے سے دوچار ، شاہ سلمان کی انتہائی قریبی شخصیت انتقال کرگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سعودی شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود انتقال کرگئیں۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی جانب سے سعودی شہزادی کی وفات پر تعزیت کا اظہا ر کیا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کے صدر ،شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شہزادی الجوہرہ بنت فیصل بن سعد السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا پیغام بھیجا۔متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ راشدالمکتوم،نائب صدر ،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران ،اور شیخ محمد بن زید النہیان ،ابوظہبی کے ولی عہد اور یو اے ای کی مسلح افواج کے دپٹی سپریم کمانڈر کی جانب سے بھی شاہ سلمان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

FOLLOW US