بھارتی آرمی چیف کے بعد ڈپٹی آرمی چیف کی بھی پاکستان کو دھمکی پدی کے بعد پدی کے شوربے میں بھی ابال آگیا
نئی دہلی (آ ئی این پی)بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف نے بھی پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا روایتی حربہ استعمال کر تے اور گیدڑ بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو بند نہیں کیا گیا توبھارتی فوج دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کرسکتی ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو انڈین ملٹری اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل دیوراج انبو نے جھو ٹا دعوی کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری فوج سرحد پردہشت گردانہ ٹھکانوں پرسرجیکل سٹرائیک کرکے اپنی طاقت کا احساس پہلے ہی کراچکی ہے، انہو ں نے گیدڑ بھبھکی لگا تے ہو ئے کہا کہ اگر ہمیں چیلنج دیا تو ہم دوبارہ ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔فوجی اہلکاروں میں خواتین کو لڑاکوکرداردینے کے سوال پرڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ اس متعلق مختلف پہلوئوں پرغوروخوض کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان اورچین سے متصل سرحدوں پرحالات ملک کے باقی حصوں سے کافی الگ ہیں۔