Tuesday January 21, 2025

لاکھوں مسلمانوں کے قاتل کو امریکہ کا نیا آرمی چیف بنا دیا گیا

لاکھوں مسلمانوں کے قاتل کو امریکہ کا نیا آرمی چیف بنا دیا گیا

واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کے آرمی چیف آف سٹاف کیلئے جنرل مارک ملے کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے اس کا اعلان گذشتہ روز اپنے ٹویٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فور سٹار جنرل مارک ملے کو امریکی فوج کے چیف آف سٹاف کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔اگر سینیٹ نے منظوری دےدی تو 60سالہ مارک آئندہ سال موجودہ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ایف ڈن فورڈ جونئیر کی جگہ لیں گے۔جو آئندہ سال ریٹائرڈ ہونے والے ہیں۔ٹرمپ اس کا اعلان آرمی نیوی گیمز کے موقع پر کرنے والے تھے تاہم انہوں نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کر دیا۔ جنرل ڈن فورڈ یکم اکتوبر2019کو ریٹائرڈ ہونگے انہیں2015میں سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے تعینات کیا تھا۔جنرل مارک عراق اور افغانستان میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عراق میں جوہری ہتھیاروں کی موجود گی کا بہانہ بنا کر امریکی فوج نے لاکھوں عراقی مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا ۔ جبکہ افغان شہریوں کی بھی اتنی ہی تعداد امریکی جنگ بھی بھینٹ چڑھ چکی ہے

FOLLOW US