Monday January 27, 2025

خواتین کے واٹس ایپ گروپ میں شرمناک تصویر بھیجنے والے پاکستانی نژاد سیاستدان کو برطانیہ میں سخت سزا دے دی گئی

خواتین کے واٹس ایپ گروپ میں شرمناک تصویر بھیجنے والے پاکستانی نژاد سیاستدان کو برطانیہ میں سخت سزا دے دی گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں خواتین کے واٹس ایپ گروپ میں شرمناک تصویر پوسٹ کرنے پر پاکستانی نژاد سیاستدان کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے اور کونسلر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سیاست دان کا نام محمد معروف ہے جس نے ایک میٹنگ کے دوران خواتین کے گروپ ’ممز یونائیٹڈ‘ (Mums United)میں ایک برہنہ خاتون کی تصویر پوسٹ کی۔ اس سیاست دان کا تعلق لیبر پارٹی سے تھا۔ تصویر پوسٹ کرنے پر اس کے خلاف تحقیقات کی گئی اور یہ ثابت ہونے پر کہ اس نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی ہے، پارٹی نے اس کی رکنیت معطل کر دی اور کونسلر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا۔تحقیقاتی ٹیم کے سامنے محمد معروف نے موقف اختیار کیا کہ ”میں دراصل ایک رکن کی تقریر کی ویڈیو گروپ میں پوسٹ کرنا چاہتا تھا لیکن غلطی سے یہ تصویر پوسٹ ہو گئی۔ میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔ “رپورٹ کے مطابق یہ گروپ خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کے تحت بنایا گیا تھا اور اس میں کونسل کے اراکین سمیت سینکڑوں خواتین شامل تھیں۔

FOLLOW US