Monday January 27, 2025

قطر نے ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ ہر پا کستانی خو شی سے جھوم اٹھا

قطر نے ایسا شاندار اعلان کر دیا کہ ہر پا کستانی خو شی سے جھوم اٹھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قطری سفیر صقر بن مبارک نے قطر کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ نوکریوں کے علاوہ قطرسکولوں سے باہر 10 لاکھ پاکستانی بچوں کو تعلیم دے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان پاکستان کے دورے کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ قطری وزیر خارجہ

کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی۔قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان کی اسلام آباد آمد کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات کے فروغ کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران قطری وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو ایک لاکھ نوکریاں بھی دینے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ نوکریوں کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم عمران خان نے فاٹا کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ قطرکی دی گئی ملازمتوں میں ضم اضلاع کا بڑاحصہ رکھا جائےگا۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ قطر نے ایک لاکھ نوکریوں کے بعد 10 لاکھ پاکستانی بچوں کو تعلیم دینے کا اعلان کیا ہے۔قطر کے قومی دن کے موقع پر قطری سفارتخانے میں تقریب منعقد کی گئی جس میں قطری سفارتکاروں کے علاوہ پاکستانی حکام نے شرکت کی۔قطر کے سفیر صقر بن مبارک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔قطر میں اس وقت

40 ہزار پاکستانی کام کر رہے ہیں جبکہ پاک قطر مشترکہ کمپنیوں کی تعداد 800 ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ مزید ایک لاکھ پاکستانیوں کو نوکریاں دیں گے۔اس کے علاوہ قطرسکولوں سے باہر 10 لاکھ بچوں کو تعلیم بھی دے گا۔

FOLLOW US