Monday January 27, 2025

پاکستان نے تو کرتار پور راہداری کھول دی جواب میں الیکشن سے پہلے ہی بھارت اب نے کیا کام شروع کر دیا برصغیر پاک و ہند کے کروڑوں لوگوں کےلئے بڑی خبر

پاکستان نے تو کرتار پور راہداری کھول دی جواب میں الیکشن سے پہلے ہی بھارت اب نے کیا کام شروع کر دیا برصغیر پاک و ہند کے کروڑوں لوگوں کےلئے بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کر کروڑوں بھارتی سکھوں کو ممنون ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے ،جس پر مودی سرکار کو لوہے کے چنے چبانے پڑ گئے ہیں اور بھارتی میڈیا اور حکومت دونوں ہی پاکستان کے اس اقدام کو سیاسی چال اور سازش کا رنگ دینے کی مذموم کوشش کررہے ہیں تاہم کچھ بن نہ پڑنے پر نریندر مودی نے اب پینترا بدلتے ہی معاملے کا ایک الگ ہی پہلونکال لیا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم کرتار پور راہداری کھولنے کا سارا کریڈٹ خود لے کر اسے الیکشن سے قبل سیاسی فائدے کےلئے استعمال کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1947ءمیں کرتار پور پاکستان کو دے کر بہت بڑی غلطی کی، کرتار پور پاکستان کو دینا ہی نہیں چاہیے تھا، کرتار پور ہندوستان میں ہونا چاہیے تھا۔

FOLLOW US