پورے پاکستان اوراسلامی دنیا کو مبارک سب سے طاقتور پاسپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا 167ملکوں کے شہریوں کو ویزہ فری سفری سہولیات
ابوظہبی(آئی این پی) دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق متحدہ عرب امارات پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاسپورٹ انڈیکس کی نئی جاری کردہ فہرست میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر ہے اس سے قبل سنگاپور پہلی پوزیشن پر براجمان تھا۔ اس فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہری 167ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کی سفرکی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا تھا۔ اس فہرست میں گزشتہ کئی برسوں سے سنگاپور کے پاسپورٹ کا غلبہ تھا لیکن اس بار یو اے ای کا پاسپورٹ سب پرسبقت لے گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کی یہ کامیابی ملک کے 47 ویں وقمی دن کے موقع پرسامنے آئی ہے۔پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں دوسرے نمبر پرسنگاپور، تیسرے پر جرمنی ہے جن کے شہری 166 ممالک میں بغیرویزہ لیے جاسکتے ہیں۔ اسی فہرست میں چوتھے نمبرپر ڈنمارک، پانچویں پرسویڈن ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے سنہ 2017 میں اعلان کیا تھا کہ 2021 تک اماراتی پاسپورٹ دنیا کے پانچ سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹوں کی فہرست میں آجائے گا۔