Monday January 27, 2025

امریکی فوج کی سب سے بڑی کمانڈنگ شخصیت اسلامی ملک میں ہلاک لاش فوجی اڈے میں کس حال میں ملی، امریکہ نے موت کی وجہ کس کو قرار دے دیا، لرزہ خیز رپورٹ

امریکی فوج کی سب سے بڑی کمانڈنگ شخصیت اسلامی ملک میں ہلاک لاش فوجی اڈے میں کس حال میں ملی، امریکہ نے موت کی وجہ کس کو قرار دے دیا، لرزہ خیز رپورٹ

منامہ (آ ئی این پی)مشرق وسطی میں امریکی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین میں مردہ حالت میں پائے گئے،امریکی حکام کے مطابق اتوار کو مشرق وسطی میں امریکی نیوی کے آپریشنز کی قیادت کرنے والے بحریہ کے وائس ایڈمرل اسکاٹ اسٹرنی بحرین کے ایک فوجی اڈے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے ۔اسٹرنی بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے کمانڈر تھے اور ان کی موت کے بعد ففتھ فلیٹ کے نائب کمانڈر ریئر ایڈمرل پال سچلس نے کمان سنبھال لی ہے۔امریکی بحریہ نے اسٹرنی کی موت کو افسوسناک اور تباہ کن خبر قرار دیا ہے اور ان کی خدمات کو سراہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اسکاٹ اسٹرنی کی موت کیسے ہوئی تاہم نیول کرمنل انویسٹی گیشن سروس اور بحرین کی وزارت داخلہ اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔امریکی دفاعی حکام نے وائس ایڈمرل کی موت کے حوالے سے خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم تحقیقات کے بعد موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اسکاٹ اسٹرنی افغانستان میں بھی امریکی فوج میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

FOLLOW US