Monday January 27, 2025

سدھو نے کانگریس کے جلسے میں جیسے ہی ” پاکستان زندہ باد” کے نعرے سنے تو انھوںنے ایسا کیا کرڈالا بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا اور سابق کرکٹر کو ” غدار اور پاکستانی ایجنٹ ” ثابت کرنے کی کوششیں شروع ہو گئیں

سدھو نے کانگریس کے جلسے میں جیسے ہی ” پاکستان زندہ باد” کے نعرے سنے تو انھوںنے ایسا کیا کرڈالا بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا اور سابق کرکٹر کو ” غدار اور پاکستانی ایجنٹ ” ثابت کرنے کی کوششیں شروع ہو گئیں

جے پور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے سیاسی جلسے کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے جلسے کے موقع پر سابق کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو خطاب کےلئے آئے تو کانگریسی کارکنوں نے ” پاکستان زندہ باد ” کے لگانے شروع کر دیے ۔ بھارتی میڈیا اس نعرے بازی سے اس قدر تلملایا کہ تمام ٹی وی چینلوں کی توجہ اسی جلسے پر مرکوز رہی ہے ۔لیکن اصل ہنگامہ خیز صورتحال اس وقت سامنے آئی جب کانگریسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو خطاب کےلئے آئے تو کارکنوں نے ” پاکستان زندہ باد ” کے نعرے لگائے ۔ تو سدھو نے اپنے سامنے موجود لاکھوں کے ہجوم کو دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیا ۔ بھارتی میڈیا نے سدھو کے مسکرانے کی فوٹیج کو بارہا دکھاتے ہوئے منفی اور زہریلا پروپیگنڈہ شروع کردیا ۔ اور ایسا ماحول بنانے کی راہ ہموار کرنا شروع کر دی کہ جس کے تحت سدھو کو ہندوستان کا غدار اور بھارت دشمن قرار دیا جاسکے۔

FOLLOW US