Monday January 27, 2025

” سدھو بھارت کا دشمن ہے اور پاکستان کا ایجنٹ ہے ۔، اس سے پوچھو کہ ۔۔” ” بھارتی خاتون وزیر سمرتا کور بادل بھارت واپس جاتے ہی اپنا رنگ بدل گئیں ایسا شرمناک الزام عائد کر ڈالا کہ آپ بھی کہیں گے یہاں آکر مگر مچھ کے آنسو کیوں رو رہی تھی

لاہور / جالندھر (مانیٹرنگ ڈیسک)کرتار پور راہدار ی کی افتتاحی تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ آئیں بھارت کی ریاستی وزیر سمرت کور بادل بھارت واپس جاتے ہی رنگ بد ل گئیں ۔اور واپس پہنچتے ہی نوجوت سنگھ سدھو کو بھارت دشمن اور پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا ۔ سمرت کور بادل نے شاید اپنے دورے سے توجہ ہٹانے اور پاکستان میں منعقدہ تقریب میں اپنے رونے دھونے پر اپنی پوزیشن کوکلئیر کرنے کےلئے بھارت واپس جاکر ایسا پینتر ا بدلا ہے کہ میڈیا کو ایک اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ۔ کہتی ہیں کہ نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی ایجنٹ ہیں اور ملک دشمن ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ سدھو سے پوچھا جائے کہ وہ پاکستان میں تین دن کےلئے کیوں رک گئے ۔ انھوںنے پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی سے بھی کہا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں ۔

FOLLOW US