Monday January 27, 2025

” پاکستان اپنے ملک میں یہ ایک کام کر لے ہم آج ہی دوستی کےلئے تیار ہیں” بھارتی آرمی چیف نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ پاکستانی کہیں گے شکل دیکھی ہے اپنی؟؟

” پاکستان اپنے ملک میں یہ ایک کام کر لے ہم آج ہی دوستی کےلئے تیار ہیں” بھارتی آرمی چیف نے ایسی بات کہہ ڈالی کہ پاکستانی کہیں گے شکل دیکھی ہے اپنی؟؟

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بھارت سے اچھے تعلقات کی خواہش رکھنے والے پاکستان کےلئے ایک ایسی شرط عائد کر ڈالی کہ پاکستانیوں کا خون کھول اٹھے گا ۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں جنرل بپن راوت کہتے ہیں کہ ایک طرف پاکستان بھارت سے دوستی کی طرف قدم بڑھانے کی توقع رکھتا ہے تو دوسری جانب وہ اپنے ملک کی اندرونی حالت سے بے خبر ہے ۔ پاکستان ایک اسلامک سٹیٹ بنناچاہتا ہے ۔ پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی طرح ایک سیکولر سٹیٹ بنے ۔ ایسی صورت میں پاکستان سے تعلقات کے راستے بحال ہوسکتے ہیں۔انھوںنے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کی خواہش صرف باتوں سے پوری نہیں ہوسکتی ۔ اس کےلئے کام کرنا پڑتا ہے ۔ ورنہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

FOLLOW US