Monday September 15, 2025

دنیاکی تاریخ سب سے خطرناک سیریل کلر سامنے آگیا کتنے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے، لرزہ خیز رپورٹ

دنیاکی تاریخ سب سے خطرناک سیریل کلر سامنے آگیا کتنے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار چکا ہے، لرزہ خیز رپورٹ

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا میں ایک شخص نے جیل میں 90 لوگوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ سی میول لٹل نامی یہ شخص بے گھر اور منشیات کا عادی ہے اور 2012 میں اسے منشیات کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے اس کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں باکسر بھی رہا ہے، 2014 میں اس پر تین خواتین کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا جنہیں اس نے 1987 سے 1989 کے درمیان قتل کیا تھا۔تینوں کو ایک ہی طرح سے تشدد اور گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔عمر قیدکی سزا پانے والے سیمیول لٹل کو ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید کیا گیا ہے جہاں اس سے ایک اور قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقات کے دوران پہلے اس نے 1994 میں بھائیوں کیقتل کا اعتراف کیا اور پھر ایک کے بعد ایک 1970 سے لے کر 2005 کے درمیان درجنوں قتل کا بھی اعتراف کر ڈالا۔رواں سال مئی میں ایف بی آئی کے سامنے اس نے تمام لوگوں کے نمبر بتائے یہ بھی بتایا کہکس کو کہاں قتل کیا۔امریکا میں سب سے زیادہ خطرناک سیریل کلر اب تک کیری رڈگوے ہے جس نے 49 لوگوں کو قتل کیا ، وہ اس وقت واشنگٹن کی جیل میں عمر قید کاٹ رہا ہے۔ایف بی آئی کا کہنا ہیکہ لٹل کے اعتراف کے بعد محکمہ انصاف، ٹیکساس رینجرز اور کئی ریاستوں کے ساتھ مل کرملک بھر کے غیر حل شدہ قتلوں پر دوبارہ تحقیق کی جارہی ہے۔ایف بی آئی کے مطابق سیمیول لٹل کو اپنے تمام شکار اور ان کے بارے میں تمام معلومات تفصیل سییاد ہیں ۔