Tuesday January 21, 2025

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کا بہت بڑا حملہ کئی درجن طالبان جنگجوئوں کی ہلاکتوںکی اطلاعات

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کا بہت بڑا حملہ کئی درجن طالبان جنگجوئوں کی ہلاکتوںکی اطلاعات

کابل (آئی این پی)افغانستان میں افغان اور امریکی فورسزنے مشترکہ کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران داعش اور طالبان کے 28جنگجو مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز نے صوبوں ننگرہار اور کپیسا میں مشترکہ آپریشن کیا ہے جس میں طالبان اور داعش کے 28جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیانے آپریشن کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا ہے کہ صوبے ننگر ہار کے ضلع آچن میں افغان اور امریکی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں داعش کے 19 دہشت گرد اور طالبان کے 8جنگجو ہلاک ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران افغان صوبے کپیسا میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان جنگجو امان اللہ کو نشانہ بنایا گیا۔

FOLLOW US