Wednesday December 4, 2024

طیارہ حملے کرنے والوں کا سعودی ٹرینر امریکہ میں گرفتار

واشنگٹن امریکہ میں طیارہ حملے کرنے والوں کا سعودی ٹرینر گرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے ماتحت دہشتگرد کیمپ میں عسکری تربیت دینے والے سعودی شہری نایف الفلاج کو گرفتار کرلیا گیا۔ الفلاج نے بین الاقوامی دہشتگردی کے حوالے سے تحقیقات کے دوران دروغ بیانی سے بھی کام لیا

تھا۔ امریکی وزارت انصاف کا کہناہے کہ الفلاج ان دنوں اوکلاہوما ریاست میں زیر حراست ہے۔ اسکے فنگر پرنٹس اوکلاہوما میں فضائیہ کی تعلیم دینے والے انسٹیٹیوٹ میں داخلہ درخواست کے موقع پر دیئے گئے فنگر پرنٹس سے مطابقت رکھتے ہیں۔ امریکی انسپکٹرز نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ کے ماتحت کیمپ میں 11ستمبر کے طیارہ حملے کرنے والوں نے تربیت حاصل کی تھی۔ وزارت انصاف نے واضح کیا کہ الفلاج پر 15مارچ کو مقدمہ چلایا جائیگا اور اگر الزام ثابت ہوا تو اسے 18برس کی قید ہوگی۔

FOLLOW US