ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں برطانیہ سے علیحدگی ایسا معاہدہ ہو گیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی
برسلز (آ ئی این پی)یورپی یونین کے رہنماں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کو منظور کر لیا، تفصیلات کے مطا بق اتوار کو ہونے والے اجلاس میں یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماں نے بریگزٹ معاہدے کی منظوری دی،بریگزٹ ڈیل پر27 یورپی ممالک کے رہنماوں نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں گفتگو کے بعد منظوری دی،معاہدے کی منظوری برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان 18 ماہ کے مذاکرات کے بعد دی گئی،یورپی یونین سے منظوری کے بعد معاہدے کو اب برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہو گی،برطانوی حکمراں جماعت کے کئی ارکان معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں جب کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے،برطانیہ کو 29 مارچ 2019 کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔