Monday January 27, 2025

شامی صدر نے خاموشی توڑ دی۔۔ سازشی ملک کا نام بتا دیا

شامی صدر نے خاموشی توڑ دی۔۔ سازشی ملک کا نام بتا دیا

دمشق:شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ حلب پر قبضہ بحال کرنے کے بعد تدمر کو بھی باغیوں سے چھڑائیں گے۔ امریکا جب سازش میں ناکام ہوتا ہے تو افراتفری پھیلاتا ہے۔

بحالی کے کاموں میں عوام دہشتگردوں کے حامی اور جارح ممالک کی کمپنیاں برداشت نہیں کریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں شامی صدر نے کہا کہ امریکا افراتفری اس انداز میں پھیلاتا ہے کہ فریقین کو بلیک میل کرسکے۔ بحالی کے کاموں میں عوام دہشتگردوں کے حامی اور جارح ممالک کی کمپنیاں برداشت نہیں کریں گے۔امریکا کی پالیسی ہے کہ بڑے ملکوں کو توڑو اور چھوٹے ملکوں کے مزید حصے بناو۔ ملکوں کے ٹکڑے کرکے امریکا ان پر کنٹرول میں آسانی چاہتا ہے۔

FOLLOW US