Monday January 27, 2025

حلب شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا کر قبضہ حاصل کرنے کے بعد شامی فوجی افسر کے ساتھ دورہ کرنے والی یہ شخصیت کون ہے؟

حلب شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا کر قبضہ حاصل کرنے کے بعد شامی فوجی افسر کے ساتھ دورہ کرنے والی یہ شخصیت کون ہے؟

حلب:شام کے شہر حلب میں ایرانی گماشتوں کے ہاتھوں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد ایرانی جنرل کھلے عام شہر میں گھومتے رہے ،ایرانی ذرائع ابلاغ نے پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ’القس ملیشیا‘ کے سربراہ اور عرب ملکوں میں فوجی مداخلت کے منصوبہ ساز جنرل قاسم سلیمانی کی حلب میں مٹر گشت کی تازہ تصاویر شائع کی ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے الزام عاید کیا کہ ایران نواز ملیشیاؤں نے حلب میں شہریوں کے انخلاء کے پروگرام میں رخنہ اندازی کی مجرمانہ سازشیں شروع کر رکھی ہیں۔ گذشتہ روز بھی اسدی فورسز اور اس کی ایران نواز ملیشیا نے حلب میں چار شہریوں کو گولیاں مار کر قتل اور چھ افراد کو زخمی کردیا۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ مشرقی حلب سے قافلوں کی شکل میں نکل کر محفوظ مقامات کی طرف جانے والے لٹے پٹے شہریوں کو ایرانی اجرتی قاتلوں اور اسدی فوج کے گماشتوں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
قافلوں میں شامل شہریوں کو یرغمال بنانے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گذشتہ روز ایک قافلے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی اور فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔خیال رہے کہ حلب میں انقلابی فورسز کے زیرکنٹرول علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جمعہ کی شام اس وقت تعطل کا کا شکار ہوگیا جب حکومت نواز جنگجوؤں نے باغیوں کے زیرمحاصرہ الفوعہ اور کفریا قصبوں سے زخمیوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے کفریا اور الفوعہ شیعہ اکثریتی علاقوں سے زخمیوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کی تجویز تسلیم کرلی تھی۔شامی اپوزیشن میں شامل ’احرار الشام‘ گروپ کی طرف سے ایک صوتی پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں کہا تھا کہ تنظیم کا ایران اور روس کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت مشرقی حلب سے تنظیم سے وابستہ افراد اور شہریوں کو نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دیا جائے گا۔ اس کے بدلے میں الفوعہ اور کفریا قصبوں کے ساتھ مضایا اور الزبدانی میں زخمیوں کو وہاں سے نکالنے کا موقع دیا جائے گا۔

FOLLOW US