افغانستان میں جنگی طیاروں نے طالبان جنگجوئوں کے بڑے گروہ کا صفایا کر دیا درجنوں ہلاکتو ں کی اطلاعات
مزار شریف(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے جنگی طیاروں نے سرکاری فورسز چار بولک اور بلخ اضلاع میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کئے جن کے نتیجے میں14طالبان جاں بحق اور20زخمی ہو گئے۔شمالی علاقے کے فوجی ترجمان محمد حنیف رضائی نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 3مزید انتہا پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، اس کارروائی کے دوران جنگی طیاروں کو زمینی دستوں کی بھی مدد حاصل تھی۔آپریشن علاقے کو طالبان سے پاک کرانے تک جاری رہا۔تاہم طالبان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔