Monday September 15, 2025

اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان تعلقات بڑھنےلگے اس بار اسرئیلی وزیر کس عرب ملک جا پہنچا، عالم اسلام کا سینہ چھلنی

اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان تعلقات بڑھنےلگے اس بار اسرئیلی وزیر کس عرب ملک جا پہنچا، عالم اسلام کا سینہ چھلنی

مسقط(آئی این پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کے بعد صیہونی وزیر انٹیلی جنس اور ٹرانسپورٹ ازرائیل کاٹز نے اومان کا دورہ کیا ہے۔ امریکی ایلچی نے تل ابیب اور عرب ریاستوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے وزیرانٹیلی جنس اور ٹرانسپورٹ ازرائیل کاٹز نے پیر کے روز دورے کے دوران عمان کے سلطان قابوص سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق اسرائیل عرب ممالک کے ساتھ ریل روابط

قائم کرنا چاہتا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل عرب ممالک سے سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔اسرائیلی حکام کے دورے اس سلسلے کی کڑی ہیں۔ اسرائیل اور عمان کے سفارتی تعلقات نہیں لیکن پھر بھی گذشتہ ماہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہونے عمان کا دورہ کیا۔ انہوں نے عمانی حکام سے بھی ملاقات کی۔