Wednesday January 22, 2025

افغانستان میں طالبان کا پلٹ کر وار ، درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کے پرخچے اڑ گئے

افغانستان میں طالبان کا پلٹ کر وار ، درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کے پرخچے اڑ گئے

کابل(آئی این پی)افغانستان میں افغان فوج اور پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر طالبان کے حملے میں کم از کم 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، 3گھنٹوں پر محیط اس جھڑپ میں 6طالبان ہلاک جب کہ 10زخمی ہوئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح افغان فوج اور پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر طالبان کے حملے میں کم از کم 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکام کے

حوالے سے کہا ہے کہ غزنی صوبے کے خوگیانی ضلعے میں اس حملے کے بعد اضافی سکیورٹی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سات فوجی اور چھ پولیس اہلکار تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جھڑپ تین گھنٹے تک جاری رہی، جس میں چھ طالبان جنگجو ہلاک جب کہ دیگر دس دیگر زخمی ہوئے۔

FOLLOW US