Thursday November 28, 2024

پاکستان کے فائدے کی بات بتا رہا ہوں افغان صدر کا ایسا بیان جاری کہ آپ بھی ان کی تعریف کریں گے

پاکستان کے فائدے کی بات بتا رہا ہوں افغان صدر کا ایسا بیان جاری کہ آپ بھی ان کی تعریف کریں گے

کابل(آئی این پی ) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سمجھناہو گا کہ پر امن افغانستان ان کے مفاد میں ہے، طالبان گروپ انٹرا افغان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار رہے، افغانستان پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہے، امن کی کوششوں کے اختیارات کسی باہر والے کو نہیں دیں گے۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان گروپ انٹرا افغان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار رہے۔روس افغان حکومت اور طالبان کے درمیان

مذاکرات کی میزبانی کرے گا،اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو ہتھیار چھوڑنا، غیر ملکیوں سے تعلقات توڑنا اور اپنے ملک لوٹنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کی کوششوں کے اختیارات کسی باہر والے کو نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ طالبان کے دوحا میں قائم دفتر کے گروپ کے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات 9 نومبر کو روس میں ہونے جا رہے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستان، چین، بھارت، امریکا اور ایران سمیت سویت یونین کی 5 ریاستوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

FOLLOW US