Saturday July 27, 2024

ابو ظہبی کی معروف شاہراہ شیخ زیاد روڈ پر 44 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ویڈیو بھی سامنے آگئی

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 فروری 2018ء): دبئی کی معروف شاہراہ شیخ زیاد روڈ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی حکام نے شیخ زیاد روڈ پر دو جگہ ٹریفک حادثات کی تصدیق کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کم ازکم 44 گاڑیوں آپس میں ٹکرائیں جس کے نتیجے میں تقریباً 22 لوگ زخمی ہوئے جن میں سے 18 افراد کو

معمولی چوٹیں آئیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی اور 2 سے تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔ٹریفک حکام نے شہریوں کو متبادل سڑک استعمال کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ٹریک حادثات صبح ساڑھے 8 اور دس بجے کے قریب ہوئے جس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ابو ظہبی ٹریفک حکام نے کہا کہ ٹریفک کو السما پُل پر شیخ مختوم بن راشد روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ منگل کی صبح شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

FOLLOW US