Wednesday January 22, 2025

سابق وزیر اعظم نے ہارس ٹریڈنگ کی کوششیں تیز کر دیں

سابق وزیر اعظم نے ہارس ٹریڈنگ کی کوششیں تیز کر دیں

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کے بر طرف وزیر اعظم کو حامی اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت کی مضبوطی کے لئے ہارس ٹریڈنگ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے برطرف کیے گئے وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے کو اب اپنی سیاسی جماعت کے رکن پارلیمنٹ کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی مشکل کا سامنا ہے۔ ملکی پارلیمنٹ کے 225 رکنی ایوان میں وکرمے سنگھے کی سیاسی جماعت کو 105 نشستیں حاصل ہیں۔ ان کے مقابلے میں صدر سری سینا اور نئے وزیراعظم راجا پاکشے کے پاس 98 سیٹیں ہیں۔ مبصرین کے مطابق ہارس ٹریڈنگ کی کوششیں جاری ہیں۔ وکرمے سنگھے کو گزشتہ جمعے کے روز ملکی صدر نے اقتصادی پالیسیوں پر اختلافات کے تناظر میں منصب وزارت عظمی سے برطرف کر دیا تھا۔ صدر سری سینا نے ان کی جگہ پر سابق صدر راجا پاکشے کو وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

FOLLOW US