امریکہ نے اسلامی ملک پر ڈرون حملہ کر دیا
کابل (آئی این پی ) افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے 5 دہشتگرد مارے گئے،طالبان جنگجوؤ کی گاڑی تباہ ہوگئی۔افغان ملٹری کے مطابق ڈرون حملہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کیا گیا ،جس میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،حملے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے،طالبان یا کسی اور دہشتگرد گروپ کا ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ادھر افغان فوج کے 203ویں تھنڈر کور نے کہا ہے کہ جس گاڑی کو ڈدرون حملے میں نشانہ بنایا گیا وہ طالبان جنگجوؤ کو لیکر جارہا تھا۔حملے میں طالبان جنگجوؤ کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔