بارہویں جماعت کی طالبہ سے دو مردوں کی جنسی زیادتی درندگی کا نشانے بنا نے کے بعد کیا کیا، لرزہ خیز خبر
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں 2افراد نے 12ویں کلاس کی طالبہ جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد ہاتھ منہ باندھ کر تالاب میں پھینک دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طالبہ نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کے گا ؤ ں کے دوافراد اس کو گھر آتے ہو ئے راستے سے اغواکر کے کھیتوں میں لے گئے اوروہاں پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ وہاں پر پہلے سے موجود 4افراد نے چھیڑ چھاڑ کی اور بعد ازاں ہاتھ منہ باندھ کر تالاب میں پھینک دیااس دوران لڑکی کو تلاش کرتے ہو ئے گھر والے موقعہ پر پہنچ گئے اسے مرنے سے بچا لیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔