بس اس کی کمی تھی۔۔۔ عمران خان کے واپس پہنچتے ہی سعودی ولی عہد نے ایسی پاکستانی شخصیت سے ملاقات کر لی کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز سے ریاض میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دورا شہزادہ محمد بن سلمان اور شوکت عزیز کے درمیان باہمی
دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے تشویش ناک معاشی حالات میں ہونے والی اس ملاقات کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ شوکت عزیز پاکستان کے سابق وزیراعظم ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر اقتصادیات بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت خاص کر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ شوکت عزیز اپنے تجربے سے پاکستان کی موجودہ حکومت کو فائدہ پہنچائیں۔ جبکہ یہ چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں کہ عین ممکن ہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز برسوں بعد جلد پاکستان واپس آنے والے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال شوکت عزیز کی جانب سے کسی قسم کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ سعودی عرب تاریخی ثابت ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے ایک ماہ کے عرصے کے دوران 2 مرتبہ ملاقات کرنے کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشگوار ردعمل دیا ہے۔ منگل کے روز وزیراعظم عمران خان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کرنے کے بعدسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی۔کوئی بھی واقعہ یا حادثہ اب پاکستان اور سعودی عرب کے رشتے کو کمزور یا منقطع نہیں کر سکتا۔ عرب میڈیا کے مطابق عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔ سعودی عرب سی پیک منصوبے میں 10 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق شاہ سلمان سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ایک تاریخی ملاقات تھی جو ماضی کی کسی بھی وزیراعظم کی ملاقات سے یکسر مختلف تھی۔