Tuesday September 16, 2025

ہالینڈ کا بدبخت رکن پارلیمنٹ باز نہ آیا ، گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے میں ناکامی کے بعد ملعون کردار نےایسا گرا ہوا کام کرڈالا کہ عالم اسلام کا سینہ چھلنی ہوگیا

ہالینڈ کا بدبخت رکن پارلیمنٹ باز نہ آیا ، گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے میں ناکامی کے بعد ملعون کردار نےایسا گرا ہوا کام کرڈالا کہ عالم اسلام کا سینہ چھلنی ہوگیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ ٹویٹ پر ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور کہاکہ ایسے امتیازی واقعات نفرت اور عدم برداشت کا باعث بنتے ہیں اور تشدد کو بڑھاتے ہیں ، اظہار رائے کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ہالینڈ کی حکومت ایسے واقعات کے تدارک کے لئے مناسب اقدامات کرے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ ٹویٹ پر ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈکرایاگیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہالینڈ کے سفیر کوپاکستان کی حکومت اور عوام کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور کہاکہ ایسے امتیازی واقعات نفرت اور عدم برداشت کا باعث بنتے ہیں اور تشدد کو بڑھاتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اظہار رائے کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ سیکرٹری خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت سے ایسے واقعات کے تدارک کے لئے مناسب اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ہالینڈ کے سفیر نے پاکستان کے تحفظات متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔