Saturday December 21, 2024

شمالی کوریا نے جوہری آلات او رمیزائل ٹیکنالوجی کس اہم ترین ملک سے حاصل کی؟ جرمن خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے حیرت انگیزانکشافات

برلن(این این آئی)جرمن انٹیلی جنس سروس (بی ایف وی) کے چیف نے کہاہے کہ شمالی کوریا نے جدید جوہری آلات کے حصول کی خاطر برلن میں واقع اپنے سفارتخانے کو استعمال کیاہے ، شمالی کوریا نے اس ٹیکنالوجی کو بظاہر اپنے میزائل اور جوہری پروگرام کے لیے حاصل کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی داخلی خفیہ ایجنسی کے

سربراہ ہنس گیورگ مآسین نے کہا کہ کمیونسٹ ملک شمالی کوریا نے برلن میں واقع اپنے سفارتخانے کواستعمال کرتے ہوئے اعلیٰ اور جدید ٹیکنالوجی حاصل کی اور بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوریانے اس ٹیکنالوجی کو اپنے میزائلاور جوہری پروگرام میں استعمال بھی کیاالبتہ مآسین نے یہ نہیں بتایا کہ برلن کے سفارتخانے کو استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا نے جو ٹیکنالوجی حاصل کی ہے، وہ کس نوعیت کی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کہا کہ ان میں کچھ ایسے جدید آلات شامل ہیں، جو میزائل اور جوہری پروگرام میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

FOLLOW US