Tuesday September 16, 2025

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے عام شہریوںکو قتل کرنا شروع کر دیا لوگوں نے افغان فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دیں

افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے عام شہریوںکو قتل کرنا شروع کر دیا لوگوں نے افغان فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکیں بند کر دیں

کابل(آئی این پی)افغان صوبہ ننگر ہار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14عام شہری جاں بحق ہو گئے، شہریوں کی وفات پر عوام نے سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے افغان میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے کہا ہے کہ افغانستان صوبے ننگرہار میں افغان فورسزکی کارروائی کا نشانہبننے والے چودہ شہری جاں بحق ہوگئے۔ شہریوں کی ہلاکت پرعوام سڑکیں بلاک کرکے
احتجاج کیا۔افغان میڈیا کےمطابق افغان صوبےننگرہار میں افغان فورسز کے ہاتھوں چودہ شہری جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں نوجوانوں سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے۔فورسزکی کارروائی کے باعث عوام فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ شہریوں کی ہلاکت پر عوام نے طورخم ہائی وے کواور متعدد علاقوں کوبند کردیا ہے۔