Tuesday September 16, 2025

بھارت نے پاکستان سے جانے والے درجنوں ہندوئوں کو گرفتار کر لیا دھماکے دار خبر آگئی

بھارت نے پاکستان سے جانے والے درجنوں ہندوئوں کو گرفتار کر لیا دھماکے دار خبر آگئی

جے پور(آئی این پی)بھارت نے پاکستان سے آئے 12 ہندو و زائر ین کو گرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر سری گنگا نگر میں بھارتی پولیس نے 12 پاکستانیوں کو مبینہ طو ر پر ویزہ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیاہے جس میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔جے پور کے جیٹسر پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ تمام پاکستانی مبینہ طور پر ساروپ سر کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان کا جانا منع ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے مبینہ طور پر ویزہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس علاقے میں گئے جس کے باعث انہیں حراست میں لیا گیاہے۔یہ تمام پاکستانی 13 اکتوبر کو ہریدوار میں واقع مندر کی زیارت کیلئے گئے تھے اور واپسی سے قبل وہ ساروپ سر کے علاقے میں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے گئے تھے لیکن بھارتی پولیس نے اطلاع ملنے پر گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ بھارتی انٹیلی جنس کے ادارے ان تمام پاکستانیوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔