1992کے بعد اب پھر کوئی المناک سانحہ ہونے والا ہے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم 25نومبر کو کیا کرنے والی ہے کروڑوں مسلمانوں کےلئے نئی آزمائش سر اٹھا کر کھڑی ہو گئی
ممبئی(آئی این پی)بھارت کی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ اودھوٹھاکرےنے وزیر اعظم مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شیو سینک رام مندر بنانے کیلئے تیار ہیں، رام مندر، کشمیر اور مہنگائی جیسے امور حکومت ہمارے سپرد کر دے۔ بھارتی میڈیا کے مطابقشیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ رام مندر نہیں بنا سکتے تو ہمیں کہیے، ہمارے شیو سینک رام مندر بنانے کے لئے تیار ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے تہوار کے موقع پر شیواجی پارک میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رام مندر، کشمیر اور مہنگائی جیسے امور پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ پوری دنیا میں گھوم رہے ہیں، اچھی بات ہے اور بیرون ملک ہند کا نام اونچاکررہے ہیں یہ بھی اچھی بات ہے لیکن جس ریاست سے آپ ہندوتو کے نام پر جیت کر آئے ہیں اس ریاست کے اجودھیا میں بھی آپ کو جانا چاہئے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ رام مندر نہیں بنا سکتے تو ہمیں کہیے ہمارے شیو سینک رام مندر بنانے کیلئے تیار ہیں۔ ہم 25نومبر کو اجودھیا جائیں گے،ہمیں تمام سادھو سنتوں کی حمایت حاصل ہے۔ ٹھاکرے نے کہاکہ آپ نے رام مندراورکشمیر میں دفعہ 370ختم کرنے کے وعدے پرالیکشن جیتالہذا اسے پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔