Wednesday December 4, 2024

سعودی عرب اور یواے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے، قطری وزیردفاع

ہمارے خلاف مساجد کا استعمال، قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی مگردشمنوں کو منہ کی کھانا پڑی،انٹرویو سعودی عرب اور یواے ای قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے، قطری وزیردفاع دوحہ قطر کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے سفارتی کشیدگی کے آغاز کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔غیر

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹریو دیتے ہوئے قطری وزیردفاع خالد بن محمد العطیہ نے کہاکہ کہ قطر کے خلیجی ممالک کے ساتھ سفارتی بحران کے آغاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر پر حملہ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کرلیں لیکن ان کے حملہ کرنے کے ارادے کو ناکام بنادیا گیا تھا۔ قطری وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحران کے آغاز کے دوران دونوں ممالک قطر میں فوجی مداخلت چاہتے تھے جب کہ ہمارے خلاف مساجد کا استعمال بھی کیا گیا اور قبیلوں کو بھی بھڑکانے کی کوشش کی گئی، یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں کی جگہ اپنے چند کٹھ پتلی نمائندے لانے کی بھی کوشش کی گئی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں کیوں کہ قطری عوام اپنے امیرسے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

FOLLOW US