Wednesday January 22, 2025

کل کا بیان تو کچھ بھی نہیں تھا ، بھارتی آرمی چیف اپنی حد سے ہی باہر ہو گئے، ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کس کارروائی کا اشارہ دے ڈالا انتہائی تشویشناک خبر آگئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے دوسر ے مسلسل روز اشتعال انگیز ززبان استعمال کر ڈالی ہے ۔ اور ایک دفعہ پھر پاکستان کودھمکاتے ہوئے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کی بات کر دی ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راوت نے پاکستان پر مقبوضی کشمیر میں بد امنی پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے مذاکرات نہ کرکے درست اقدام کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے
ایک بھارتی فوجی کو بے دردی سے قتل کیا۔۔پاکستان آرمی ایسا پہلی بار نہیں کر رہی بلکہ وہ ہمیشہ جھوٹی کاروائیاں کرتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا بھارت دوبارہ پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کرے گا۔تو انہوں نے جواب دیا کہ سرجیکل سٹرائیک ایک ایسا ہتھیار ہے جو بطور سرپرائز دیا جاتا ہے۔اسے لیے اسے سر پرائز ہی رہنے دیا جائے

FOLLOW US