Thursday November 28, 2024

سعودی عرب ” واقعی ” کافی جدید ہو گیا اس لڑکی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ایساکام کر ڈالا کہ آپ بھی چونک اٹھیں گے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی نئی جدت پسند اور روشن خیال حکومت کی جانب سے خواتین کی آزادی کے سلسلےمیں کیے جانے والے اقدامات کی خبریں عالمی میڈیا پر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہیں۔ سینما ہائوسز کھلنے، خواتین کے میچ دیکھنے آنے ، ڈرائیونگ کرنے کے بعد ایک اور جدید انقلابی اقدام دیکھنے میں آگیا ہے۔ اور اب پہلی بار
سرکاری نیوز چینل کی سکرین پر بھی ایک خاتون جلوہ گر ہو گئی ہیں۔ویام الدخیل پہلی سعودی خاتون ہیں جنہوں نے سرکاری ٹی وی پر خبریں پڑھنے اور میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔ صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ویام نے رات ساڑھے 9 بجے السعودیہ نیوز چینل پر اپنا پہلا خبر نامہ پیش کیا۔ سعودی سوشل میڈیا صارفین اس موقع پر بہت پر جوش نظر آئے اور ویام الدخیل کی سرکاری میڈیا میں آمد کو سعودی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا۔ ویام اس سے پہلے پرائیویٹ چینل سی این بی سی کیلئے رپورٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں، جبکہ بحرینی العرب نیوز چینل میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔ السعودیہ مملکت کا سرکاری ٹی وی چینل ہے جسے وزارت ثقافت و اطلاعات کے تحت چلایا جاتا ہے

FOLLOW US