واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے دہشتگردی سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ کی کمر توڑنے میں پاکستانی فورسزکا بہت بڑا کردار رہاہے،پاکستان میں دہشت گردی2014کے مقابلے میں انتہائی کم ہے،پاک افغان تعلقات میں مزید بہتری کی گنجائش مو جود ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے دہشتگردی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیامیں القاعدہ کیخلاف افغان اورپاکستانی فورسز برسرپیکار ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری دوہزار سترہ دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان اور افغان فورسز القاعدہ کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ پاک فوج کے آپریشنز نے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کی طاقت کو مزید کم کیا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کا تناسب دو ہزار چودہ کے مقابلے میں بہت کم رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نیافغان حکومت اور طالبان کی سیاسی مفاہمت کی کوششیں بھی کی ہیں۔