Tuesday October 22, 2024

عمران خان ، ارے بھائی یہ شخص تو اتنا اچھا اور نفیس ہے کہ۔۔۔۔۔ بھارت کی نامور خاتون سونیا گاندھی نے وزیراعظم پاکستان کے حوالے سے بہت بڑی بات کہہ ڈالی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں۔مقتول بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ اور بھارتی جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ایک

ذمے دار کانگریسی لیڈر کو پاکستان بھیجنا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سدھو کی شرکت کو لے کر بھارتی میڈیا نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے، تقریب میں نوجوت سنگھ سدھو کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے گلے لگنے کو بھی ناپسند کیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ سدھو کا پاکستان جانا آرمی چیف سے گلے ملنا کوئی بری بات نہیں۔واضح رہے سابق بھارتی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اپوزیشن جماعت اور کانگرس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں۔سونیا گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ذمہ دار کانگریسی لیڈر کو پاکستان بھیجا چاہتے تھے۔جب کہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے بھی کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان جانا اور آرمی چیف سے گلے ملنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔جس کے بعد بھارتی میڈیا نے خوب واویلا کیا۔

اور سدھو پر تنقید بھی کی جب کہ ان کے پتلے بھی جلائے گئے۔نوجوت سنگھ سدھو گزشتہ روز پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو گئے تھے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہ بھارت سے پیار لے کر آیا تھا اور وہ سود سمیت واپس لے کر جارہا ہوں،جتنی محبت لایا تھا اس سے سو گناہ زیادہ لے کر جارہا ہوں ، پاکستانیوں نے جو محبت دی وہ تا عمر یاد رہے گی..وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا اعزاز سمجھتا ہوں کیوں کہ یہ تاریخی تھی، عمران خان کا ویژن واضح ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کے آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی جس کی ہم سب کو ضرورت ہے اور یہ ایک مثبت تبدیلی ہے، بھارت کو ایک قدم بڑھانا چاہیے تاکہ وہاں سے دو قدم بڑھائے جائیں،،عمران خاناپنی تقریر میں کہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم بڑھائے پاکستان دو قدم بڑھائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ ”’الیکشن اگلے الیکشن کے لیے نہیں لڑے جاتے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے لڑے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے مستقبل میں امن ہو اس سے بہتر کچھ نہیں،سدھو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین دوستی کے رشتے مضبوط ہونے چاہئے ۔

FOLLOW US