Saturday January 18, 2025

پاکستان کو سعودی فرمانروا کی جانب سے بھیجا گیا خصوصی تحفہ موصول ہو گیا

قصور(نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر قصوررانا محمد ارشد نے سعودی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی کھجوریں مستحقین میں تقسیم کیں ۔تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روانے حکومت پاکستان کو کھجوریں تحفے میں بھیجیں جنہیں مستحقین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ضلع قصور کے مستحقین کی

 

لسٹ مرتب کی گئی اور ڈپٹی کمشنر قصور رانا محمد ارشد نے سعودی حکومت کی جانب سے تحفے میں بھیجی گئی کھجوریں مستحقین میں تقسیم کیں ۔

FOLLOW US