Saturday May 18, 2024

پاکستان کو تڑیاں دینے والے امریکا کو چین نے منہ توڑ جواب دے دیا

سنگاپور(نیوزڈیسک) چین نے کہا ہے کہ امریکی تجارتی اقدامات کے خلاف جوابی اقدام انتہائی اہم اور ناگزیر ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسیان اجلاس میں شرکت کے موقع پر چینی ریاستی کونسلر وانگ ژی نے صحافیوں سے سائیڈ لائن بات چیت کے دوران کہا کہ امریکہ چین سمیت خطے کے تمام ممالک پر فوجی دبائو ڈال رہا ہے۔انہوں نے

 

کہا کہ چین امریکہ کو خوش آمدید کہتا ہے اور خطے میں تیز رفتار ترقی اور بہتر سکیورٹی کے لئے واشنگٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اس کی بھرپور معاونت کے لئے بھی تیار ہے تاہم انہوں نے کہ اکہ امریکہ جنوبی ایشیائی سمندر میں تباہ کن سٹرٹیجک ہتھیار بھیج رہا ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ واشنگٹن چین اور خطے کے دوسرے ممالک پر دبائو ڈالنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کا خطے کے حوالے سے ایک سنگین رویہ ہے ۔

FOLLOW US