نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو نشہ دے کر گینگ ریپ کرنے والے 6 مشتبہ افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ روسی خاتون چنائے میں واقع ایک مندر کی سیاحت کے لیے آئی تھیں تاہم انہیں سروس اپارٹمنٹ میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد تفتیش کاروں نے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے خاتون کے ساتھ ریپ کی تصدیق کردی۔میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی خاتون کے چہرے اور ہاتھ پر
کاٹنے اور جسم کے اوپری حصے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔اس حوالے سے زیر حراست ایک ملزم نے بتایا کہ وہ روسی خاتون کے ہمراہ مندر اور آشرام آیا اور خاتون کے کہنے پر ہی اس کے اپارٹمنٹ میں چند دن گزارے۔ملزم کا کہنا تھا کہ روسی خاتون نے اسے اپنے اپارٹمنٹ میں بلایا اور باہمی راضی مندی سے جنسی تعلقات قائم کیے تاہم جب وہ ضروری سامان لے کر واپس اپارٹمنٹ آیا تو خاتون کو بہیوش پایا۔