کابل (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں نختلف حملوں اور جھڑپوں میں سات سیکیورٹی اہلکار اور ستائیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں سات سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے سربراہ غلام صناعی استانکزئی نے بتایا کہ مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے
میں سات سکیورٹی اہلکار اور پانچ طالبان ہلاک ہو گئے۔ استانکزئی نے یہ بھی بتایا کہ ننگر ہار کے خوگیانی ضلع میں کیے گئے ایک ہوائی حملے میں بھی بیس طالبان عسکریت پسند مارے گئے۔