Thursday September 18, 2025

” ہاتھ کی چالاکیاں الٹی پڑ گئیں پرتگالی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مصافحہ کرتے ہوئے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ عالمی میڈیا حیران

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر کے مزاج اور برتائو میں تو جارحیت ہے ہی ۔ وہ اپنے مخالفوں سے مصافحہ کرتے ہوئے بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور لگ بھگ تمام عالمی لیڈروں کو اس کا بخوبی اندازہ ہے ۔ جاپانی وزیر اعظم سے مصافحہ کرنا ہویا پھر کینیڈین وزیراعظم نے ہاتھ ملانا ہو ۔ امریکی صدر اپنے فریق کو اتنے زور سے جھٹکتے ہیں کہ ایک غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آتی ہے ۔ لیکن لگتا ہے کہ یورپی ملک پرتگال کے وزیر اعظم ایسی صورتحال کےلئے پہلے سے تیار تھے ْ میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹرمپ کے اس انداز سے خوفزدہ

پرتگالی صدرخوب تیاری کر کے آئے اور جیسے ہی ٹرمپ سے مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھایاتو اس سے قبل کہ ٹرمپ ان سے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ ملاتے پرتگالی صدر نے ٹرمپ کے انداز کی نقالی کی اور اسی انداز میں ٹرمپ کا ہاتھ اپنی جانب زور دار جھٹکے سے کھینچتے ہوئے ان سے مصافحہ کیا