منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائنی صدرروڈریگوڈوٹر اپنے سخت گیر لہجے ، بد زبانی اور شرمناک بیانا ت کی بدولت دنیا بھر میں خاص شہرت رکھتے ہیں ْ ایک دفعہ پھر انھوں نے ایک ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ مسلمانوں سمیت مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایک عالمی جریدے گلوبل نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روڈ ریگو ڈوٹر نے چیلنج کر دیا ہے کہ خدا کے وجود کی دلیل پیش کی جائے ۔ اگر ایساثابت ہو جائے تووہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ۔اپنے شرمناک بیان میں روڈریگوڈوٹرکا کہناتھا کہ ’’خدا کے وجود کی کیا دلیل ہے؟ اس کا اگر کوئی ایک بھی گواہ موجود ہو جو تصویر یا کسی اور چیز سے خدا کے
وجود کو ثابت کر سکے تو میں فوری طور پر مستعفی ہو جاؤں گا۔‘‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روڈ ریگوڈوٹر ایک ہفتہ قبل بھی اپنے بیان میں خدا سے متعلق گستاخانہ کلمات ادا کرچکے ہیں۔ فلپائن میں کیتھولک عیسائیوں کی ایک بڑی آبادی مقیم ہے ۔ اور کیتھولک بشپ بھی انھیں ذہنی مریض قرار دے چکے ہیں۔