Thursday September 18, 2025

18ہزار سرکاری ملازمین نوکریوں سے فارغ حکومت نے اعلان کر ڈالا

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی حکومت نے 18ہزار سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے 18ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ان ملازمین پر 2016کی فوجی بغاوت کی حمایت کرنے کا الزام ہے ۔ ان ساری ملازمین میں 9ہزار پولیس جبکہ 6ہزار فوج کے ملازمین ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی 2016میں صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کے

خلاف فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے ۔