Thursday September 19, 2024

” الیکشن جیتنے کےلئے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا” بھارت نے دوسالوں کے بعد اپنے شرمناک دعوے کا خود ہی اعتراف کر لیا

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے ایک رہنما نے تسلیم کرلیا کہ بھارت کے پاکستان پر سرجیکل حملے کا دعویٰ محض ایک ڈرامہ تھا اور یہ کارروائی فرضی تھی۔ بی جے پی کے تھنک ٹینک کے رکن ایرون شورے نے ایک تقریب کے دوران اعتراف کیا کہ یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل تھے۔ یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلیے لگائے گئے تھے۔واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دہشت

گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کی ہے تاہم نہ صرف پاکستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا بلکہ دنیا بھر نے بھارت کے اس دعوے کورد کر دیا تھا۔

FOLLOW US