Thursday September 19, 2024

“”” چلواک دوسرے کو کریں رب دے حوالے ” 22لاکھ افغانوں کی پاکستان میں ٹھہرنے کی کل آخری تاریخ اس کے بعد کیا ہونےوالا ہے، اس سال کتنے افغان واپس چلے گئے بہت بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی بھائی چار ے ، علاقائی تعاو ن اور قربانیوں کے جذبے سے سرشار ملک پاکستان پر سے کچھ بوجھ کم ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ 30جون کو افغان مہاجرین کو دیئے جانے والی ڈیڈ لائن کے چھ مہینے پورے ہو جائینگے وفاقی حکومت نے رواں سال کی جنوری میں رجسٹرڈ ، غیررجسٹرڈ ، ریفیوجیز کارڈ کے لئے رجسٹریشن کرنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں چھ مہینے کی توسیع کرتے ہو ئے تیس جون کا ڈیڈ لائن مختص کیاتھا جو کہ پوری ہونے پر ان کے خلاف ممکنہ طور پر کاروائی عمل میں لائی جائیگیافغان

مہاجرین کی وطن واپسی کیڈیڈ لائن میں 1 دنرہ جانے کے بعد افغان مہاجرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے تاہم افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کے لئے نگران وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ ہونے پر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں افغان ریفیوجیز کارڈ کے لئے رجسٹریشن نہ کرنے والے افغان مہاجرین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی رواں سال رضا کارانہ طور پروطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد 7ہزار ہیں

FOLLOW US