قاہرہ (ویب ڈیسک )مصر کے شہر المنصورہ میں ایک نئی نویلی دلہن سماہ النہاس رخصتی کے دو گھنٹےبعد ہی انتقال کر گئی ۔ یہ واقعہ المنصورہ شہر میں پیش آیا جہاں اس دلہن کے شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران ہمیں دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی یہی ہوا کہ شادی کے کچھ دیر بعد ہی اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔ اسے فوری قریبی
اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کے باوجود مقتولہ کے انتقال سے متعلق مزید تحقیقات کے لیے رپورٹ کا انتظار ہے