Tuesday May 21, 2024

چین نے امریکہ کے اہم اتحادی کے جنگی طیاروں کی انتہائی خفیہ معلومات چوری کر لیں پرزے بنانے والی ایک کمپنی کے سابق ملازم کی گرفتاری سے ششدر کردینے والے انکشافات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کو فوجی راز فراہم کرنے کے مبینہ منصوبے کے شبہے میں برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے ایک شخص برائن جونز سے تفتیش جاری ہے۔ویسٹ مڈلینڈز کی ایک رہائش گاہ کی سرچ وارنٹ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی اور ڈربی شائر میں ایک اور گھر کی تلاشی کا عمل جاری رہا۔برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیاکہ ملزم برائن جونز رولز رائس کا سابق ملازم ہے اور اْسے اس خدشے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے نئے ملٹی ملین پونڈ

ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین کو پہنچائی گئی ہے۔رولز رائس اْن کئی برطانوی کمپنیوں میں شامل ہے جسے اس جنگی طیارے کے پرزے بنانے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس اسٹیلتھ طیارے نے اپنی پہلی باقاعدہ پرواز گزشتہ ہفتے کی تھی۔

FOLLOW US